پاکستان نے احمد شہزاد کی چھٹی سنچری(113 رن) اور قائم مقام کپتان شاہد
آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ
مقابلے میں 147 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے کر سیریز میں دو-ایک کی برتری
حاصل کرلی۔
شارجہ ميں اتوار کے روز کھيلے گئے تيسرے ايک روزہ ميچ ميں پاکستانی ٹيم کے
ليے کپتان کی ذمہ
دارياں نبھانے والے مايہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفريدی نے
شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کيا۔ انجری کے سبب ون ڈے کپتان مصباح الحق کی
عدم دستيابی کے نتيجے ميں قائم مقام کپتان آفريدی نے پہلے تو چھبيس گيندوں
پر پچپن رنز کی دھواں دار اننگز کھيلتے ہوئے اپنی ٹيم کے مجموعی اسکور کو
364 رنز تک پہنچايا اور بعد ازاں بولنگ ميں بھی نماياں کردار ادا کيا۔